the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

اداکار رنبیر کپور اور قطرینہ کیف تقریباً چھ سال کے رشتے کے بعد علیحدہ ہو گئے۔ حالانکہ دونوں نے کبھی بھی اپنے رشتے کے بارے میں کھل کر کچھ نہیں کہا تھا اور نہ ہی علیحدہ ہونے کے بارے میں کوئی بات کی۔

جب دونوں مبینہ طور پر ساتھ تھے تب بھی افواہوں کا بازار گرم تھا اور اب جب مبینہ طور پر الگ ہو چکے ہیں تو افواہیں ہیں کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔

رنبیر کپور نے حال ہی میں فلم کرٹک راجیو مساند کے ساتھ ایک گفتگو میں اپنے اور قطرینہ کے رشتے کے بارے میں بات کی۔


right;">
رنبیر کا کہنا تھا کہ ان کا اور قطرینہ کا رشتہ بے بنیاد افواہوں، خبروں، مختلف نظریات اور تاثرات کے سبب خراب ہوا۔

رنبیر نے یہاں تک کہا کہ اس سے بہت تکلیف ہوتی ہے کیونکہ ان کے والدین کے بعد قطرینہ ان کی زندگی میں بہت اثر رکھتی تھیں۔

رنبیر نے قطرینہ کے ان کی زندگی میں واپس آنے کی خبروں کی بھی تردید کر دی۔ رنبیر اور قطرینہ فلم ’جگا جاسوس‘ میں ساتھ کام کر رہے ہیں اور جہاں تک ان کے رشتے کا تعلق ہے تو بھائی فلم سٹارز کے بارے میں افواہیں اور خبریں کوئی نئی بات نہیں اس کا مطلب ہے بات کچھ اور ہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.